آندھرا میں بھی آج سے جماعتوں کا آغاز

   

امراوتی ۔ آندھرا پردیش میں بھی 21 ستمبر سے نویں سے بارہویں جماعت تک کی جماعتوں کا آغاز ہوگا ۔ تاہم طلبا کو یہ اختیار رہے گا کہ اگر وہ از خود چاہیں تو اسکول یا کالج میں حاضری دے سکتے ہیں یا پھر آن لائین کلاس کو بھی جاری رکھا جاسکتا ہے ۔ حکومت آندھرا پردیش نے بھی 21 ستمبر سے نویں تا بارہویں جماعت کے آعاز کی اجازت دی ہے ۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ اسکولس کا پیر سے آعاز ہوگا ۔ نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک کے طلبا باقاعدہ کلاس میں شرکت کرسکتے ہیں یا پھر اگر وہ چاہیں تو آن لائین کلاس سے ہی استفادہ کا سلسلہ جاری رکھا جاسکتا ہے ۔ ان لاک 4 کے تحت مرکزی حکومت نے نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک کی تعلیم کا باقاعدہ آغاز کرنے کی بھی اجازت دیدی تھی ۔ اسی کے تحت جماعتیں شروع کی جا رہی ہیں۔