امراوتی 19 مارچ ( پی ٹی آئی ) تلگودیشم پارٹی نے آج آندھرا پردیش میں لوک سبھا کے 25 امیدواروں کی فہرست جاری کردی جن میں بیشتر موجودہ ارکان پارلیمنٹ کو برقرار رکھا گیا ہے یا بعض حلقوں میں ان کے رشتہ داروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے ۔ سابق مرکزی وزیر کشور چندر دیو اراکو سے امیدوار ہونگے جبکہ مزید دو سابق مرکزی وزرا کوٹلہ سوریہ پرکاش ریڈی اور پناباکا لکشمی کو کرنول اور تروپتی سے امیدوار بنایا گیا ہے ۔ بالا کرشنا کے داماد وشاکھاپٹنم سے امیدوار ہونگے ۔