آندھرا میں مائیگرنٹ مزدوروں کو لے جانے والی کشتیاں ڈوب گئیں،8افراد غرق

   

حیدرآباد: ریاست آندھراپردیش کے سیلرورو ندی میں نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کو لے جانے والی دو کشتیاں ڈوب گئیں جس کے نتیجہ میں 8 افراد غرق ہوگئے ۔ فوری ملی اطلاعات کے مطابق حیدرآباد کے نواح میں اینٹ کی بھٹیوں میں کام کرنے والے افراد اپنے ارکان خاندان کے ساتھ آبائی ریاست واپس ہونے کیلئے کل رات سیلورپہنچے ۔ لاک ڈاون کی وجہہ سے گاڑیوں کی سہولت دستیاب نہ ہونے کی وجہہ سے وہ رات دیرگئے دیسی کشتیوں میں سوار ہوکرجارہے تھے کہ اچانک کشتیاں ڈوب گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان کی تعداد تقریبا35تھی۔ کشتیوں میں دس تا 11 افراد کو ایک کے بعد ایک لے جایا جارہا تھا کہ یہ حادثہ ہوا۔ معلوم ہوا ہے اس وقت کشتیوں میں 11 سوار تھے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ اس واقعہ میں 8 افراد غرق ہوگئے ۔ تین افراد بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔ ضلع حکام کی جانب سے بچاوراحت کاری کے کام جاری ہیں۔