امراوتی 5 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) آندھرا پردیش میں کم از کم آٹھ افراد میں کوروناء وائرس کی علامات پائی گئی ہیں جن میں ایک جرمن شہری بھی شامل ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ سات افراد مختلف ممالک سے حال میں واپس ہوئے تھے ۔ تمام آٹھ افراد کے نمونوں کو جانچ کیلئے گاندھی ہاسپٹل حیدرآباد روانہ کیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ آٹھ افراد ریاست کے مختلف دواخانوں میں زیر علاج ہیں ۔ پانچ کو چیسٹ ہاسپٹل وشاکھاپٹنم میں تنہائی والے وارڈ میں رکھا گیا ہے ۔ وجئے واڑہ میں ایک جرمن سیاح بھی زیر نگرانی ہے ۔