حیدرآباد ۔ 11 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی کا خصوصی سیشن 20 جنوری کو طلب کیا گیا ہے جس میں جی این راؤ کمیٹی اور بوسٹن کمیٹی کی جانب سے داخل کردہ سفارشات پر غور و خوص کیا جاسکے ۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ریاست میں 3 دارالحکومت کے نام پر وہ ایک تجویز رکھتے ہیں ۔ اس تجویز کے مطابق آندھرا پردیش کے لیے 3 دارالحکومتوں کا نام پیش کیا جائے گا ۔۔