آندھرا پردیش ریاستی حج کمیٹی کی تشکیل ارکان مقننہ اور تمام مکاتب فکر کو نمائندگی

   

حیدرآباد۔/30 جنوری، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش حکومت نے ریاستی حج کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائی ہے۔ اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود جی چندروڈو نے 16 رکنی حج کمیٹی کی تشکیل کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔ کمیٹی میں منیر باشاہ، محمد نواز باشاہ ایم ایل اے، شیخ اسحاق باشاہ ایم ایل سی، محمد عمران کارپوریٹر، شیخ عطاء اللہ ایم پی ٹی سی، شیخ گلاب جان کونسلر، سید ولی اللہ حسین (اہل سنت والجماعت )، مفتی عبدالباسط (تبلیغی جماعت )، مولانا شیخ منظور احمد (اہلحدیث )، شیخ قادر، محمد عباد اللہ، شیخ محمد باشاہ، محمد طارق، بی شیخ غوث کے علاوہ آندھرا پردیش وقف بورڈ کے صدرنشین اور ایگزیکیٹو آفیسر حج کمیٹی کو بطور ارکان شامل کیا گیا ہے۔ ارکان متفقہ طور پر صدر نشین کا انتخاب کریں گے۔ حج کمیٹی ارکان کی میعاد 3 سال مقرر کی گئی ہے۔ر