حیدرآباد 3ستمبر(یواین آئی) آندھر اپردیش کے کڑپہ میں شدید بارش ہوئی ۔ بارش کے سبب ضلع کے اُپل پاڈونہر کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا اور اس کے پانی میں آرٹی سی بس پھنس گئی۔اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے بس کے کنڈکٹر اور ڈرائیور کے بشمول تقریبا 13مسافرین کو بچانے میں کامیابی حاصل کرلی۔یہ بس کرنول سے پروڈوٹور کی سمت جارہی تھی۔یہ واقعہ کل شب پیش آیا۔شدید بارش کے نتیجہ میں بڑے پیمانہ پر ضلع میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے ۔