آندھرا پردیش میں آٹو اور ٹیکسی ڈرائیورس کو فی کس 10 ہزار روپئے الاونس کی اجرائی

   

امراوتی 4 جون ( پی ٹی آئی ) آٹو اور ٹیکسی ڈرائیورس کو کورونا لاک ڈاون کی مشکلات سے راحت کیلئے آندھرا پردیش حکومت نے آج سالانہ 10 ہزار روپئے کی مدد چار ماہ قبل ہی جاری کردی ہے ۔ یہ رقم ایک ویلفیر اسکیم کے تحت جاری کی گئی ہے ۔ چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے نے وائی ایس آر واہن مترا اسکیم کے تحت رقومات کی منتقلی کا اعلان کیا ۔ چیف منسٹر نے استفادہ کنندگان سے اپیل بھی کی کہ وہ یہ رقم شراب کیلئے نہیں بلکہ ضروری کام کیلئے استعمال کریں ۔ جملہ 2.62 لاکھ ڈرائیورس کو اس سے فائدہ ہوا ہے ۔