حیدرآباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش حکومت نے 4 اکٹوبر کو آٹو ڈرائیورس سرویس اسکیم کا آغاز کررہی ہے۔ گنٹور کے جوائنٹ کلکٹر آشو توش سریواستو نے بتایا کہ اس اسکیم کے متعلق بروز جمعہ متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ ٹیلی کانفرنس منعقد کی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت آٹو اور کیاب ڈرائیورس کو سالانہ 15 ہزار روپئے کی مالی امداد فراہم کرے گی۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے آٹو اور کیاب ڈرائیورس کی آمدنی میں کمی نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کیلئے اہل افراد کی پہلے ہی نشاندہی کرلی گئی ہے ۔ یہ پروگرام قانون ساز اسمبلی حلقہ کی سطح پر منعقد کئے جائیں گے ۔۔ ش