امراوتی ۔ ہندوستانی بحریہ کی ایسٹرن نیول کمان کی جانب سے چار ٹیمیں متعین کی جائیں گی جو آندھرا پردیش کے سرکاری اور ٹیچنگ ہاسپٹلس میں آکسیجن کی آڈٹ کریں گی ۔ یہ ٹیمیںآکسیجن سپلائی انفرا اسٹرکچر ‘ پائپ لائینس اور دوسری آلات وغیرہ کا سرکاری دواخانوں میں معائنہ کرینگی اور اگر ضرورت ہو تو سدھار کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ پرنسپل سکریٹری ہیلت انیل کمار سنگھل نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ مشرقی نیول کمان نے بیرون ملک سے 25 کرائیوجینک ٹینکرس ریاست کو منتقل کرنے سے بھی اتفاق کرلیا ہے ۔