آندھرا پردیش میں انتخابی مہم عروج پر ، چندرا بابو نائیڈو کی خصوصی حکمت عملی

   

تلگو دیشم پارٹی ’ بابو سوپر 6 ‘ کے نام 6 وعدوں کا اعلان ، عوام کا مثبت ردعمل

حیدرآباد ۔ 13 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش انتخابی نوٹیفیکیشن کی اجرائی سے قبل انتخابی مہم عروج پر پہونچ چکی ہے۔ تلگو دیشم پارٹی کے سربراہ این چندرا بابو نائیڈو اس مرتبہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو اقتدار سے بیدخل کرنے کے لیے خصوصی حکمت عملی تیار کرتے ہوئے انتخابی حکمت عملی کو قطعیت دی ہے ۔ جگن موہن ریڈی حکومت کے خلاف عوام میں پائی جانے والی مخالف حکومت لہر سے فائدہ اٹھانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں مخالف حکومت ووٹوں کو تقسیم ہونے سے بچانے کے لیے بی جے پی اور جناسینا پارٹی سے جہاں اتحاد کیا ہے ۔ وہیں این ڈی اے اتحاد کو کامیاب بنانے کے لیے مشترکہ انتخابی جلسے اور روڈ شوز کیے جارہے ہیں ۔ واضح رہے کہ آندھرا پردیش میں اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کے لیے 18 اپریل کو نوٹیفیکیشن جاری ہورہا ہے ۔ اس سے قبل آندھرا پردیش میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہونچ چکی ہیں ۔ ہر سیاسی جماعت عوام کے درمیان میں ہے ۔ تلگو دیشم کو کامیاب بنانے کے لیے ایک طرف چندرا بابو نائیڈو دوسری طرف ان کی شریک حیات تیسری طرف ان کے فرزند نارا لوکیش تینوں پارٹی کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں ۔ این ڈی اے اتحاد میں نشستوں کی تقسیم کے مرحلے کو کامیابی سے طئے کیا گیا ہے ۔ ٹکٹ سے محروم ہونے والے قائدین کو بڑی حد تک سمجھایا اور منایا گیا ہے ۔ یہی نہیں تلگو دیشم کے انتخابی منشور سے بڑے بڑے وعدے کیے گئے ہیں ساتھ ہی جس طرح کانگریس پارٹی نے تلنگانہ میں 6 گیارنٹی کا اعلان کرتے ہوئے اقتدار حاصل کیا ہے ۔ اس طرح تلگو دیشم پارٹی کے سربراہ این چندرا بابو نائیڈو نے آندھرا پردیش کے عوام سے 6 وعدوں کا اعلان کیا ہے جس کا نام ’ بابو سوپر 6 ‘ دیا گیا ہے ۔ جس پر عوام کا مثبت ردعمل حاصل ہورہا ہے ۔ میڈیا اور سوشیل میڈیا میں اس کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی جارہی ہے ۔ تلگو دیشم پارٹی کو اقتدار حاصل ہونے پر ان وعدوں پر صد فیصد عمل کرنے کا یقین دلایا جارہا ہے ۔۔ 2