حیدرآباد۔/22ڈسمبر، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں اومی کرون ویرینٹ کے 2 کیسس منظر عام پر آئے ہیں۔ کینیا سے تروپتی آنے والی ایک خاتون میں اومی کرون کی موجودگی کا پتہ چلا ہے۔ 39 سالہ یہ خاتون 12 ڈسمبر کو کینیا سے چینائی پہنچی تھی اور وہاں سے وہ تروپتی پہنچی اور ان کے نمونوں کو جنوم جانچ کیلئے روانہ کیا گیا تھا۔ نتیجہ اومی کرون پازیٹیو کی صورت میں منظر عام پر آیا جبکہ خاتون کے افراد خاندان نگیٹیو پائے گئے۔ ریاست میں اومی کرون کا پہلا کیس وجیا نگرم ضلع میں منظر عام پر آیا تھا۔ اسی دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں آندھرا پردیش میں کورونا کے 103 نئے معاملات منظر عام پر آئے۔28670 کورونا ٹسٹ کئے گئے۔ ریاست میں دو افراد کورونا سے فوت ہوئے ہیں ۔ر
جبکہ 175 افراد صحت یاب ہوئے۔ 1358 افراد ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ر