آندھرا پردیش میں اومی کرون کے 10 نئے کیسس منظر عام پر

   

حیدرآباد۔/29 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں اومی کرون کے کیسس میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اومی کرون کے 10 نئے کیسس منظر عام پر آئے جس کے بعد محکمہ صحت کے عہدیداروں نے اضلاع میں چوکسی کی ہدایت دی ہے۔ ریاست میں ابھی تک اومی کرون کیسس کی تعداد بڑھ کر 16 ہوچکی ہے۔ کویت، نائیجیریا ، سعودی عرب اور امریکہ سے آنے والے افراد میں اومی کرون وائرس کا پتہ چلا ہے۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بیرونی مسافرین میں اومی کرون کی توثیق کرتے ہوئے بتایا کہ مشرقی گوداوری میں 3 ، اننت پور 2 ، کرنول 2 اور مغربی گوداوری، گنٹور اور چتور میں ایک، ایک کیس کا پتہ چلا ہے۔ تمام متاثرین کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے اور انہیں آئسولیشن میں رکھ کر علاج کیا جارہا ہے۔ اسی دوران ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 31743 کورونا ٹسٹ کئے گئے۔ 162 کورونا کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 186 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ 1049 افراد ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ر