آندھرا پردیش میں ایم ایل سی انتخاب کا شیڈول جاری

   

امراوتی ۔ آندھرا پردیش میں ایم ایل سی نشست کیلئے انتخابی شیڈول جاری کردیا ہے ۔ اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن نے آج اعلامیہ جاری کیا ۔ ایم ایل سی انتخابات 15 مارچ کو منعقد ہونگے ۔ 25 فبروری سے پرچہ نامزدگی کے ادخال کا آعاز ہوگا اور 4 مارچ تک پرچے داخل کئے جاسکیں گے۔ 5 مارچ کو ان کی تنقیح ہوگی ۔ 8 مارچ تک نام واپس لئے جاسکتے ہیں۔ 15 مارچ کو رائے دہی صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی ۔ ووٹوں کی گنتی اسی دن شام میں 5 بجے سے شروع ہوگی ۔ آندھرا پردیش میں چار موجودہ ارکان کونسل کی معیاد 29 مارچ کو ختم ہو رہی ہے ۔ اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے انتخابی شیڈول جاری کیا گیا ہے ۔