آندھرا پردیش میں بھیک مانگنے والوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

   

حیدرآباد ۔ 30 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : حکومت آندھرا پردیش نے بھیک مانگنے والوں پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ اس مقصد کیلئے بھیک مانگنے کی روک تھام ( ترمیمی ) ایکٹ 2025 کو سرکاری طور پر شائع کیا گیا ہے ۔ اس ایکٹ کے نفاذ کے بعد اے پی میں کہیں بھی بھیک مانگنا اب سنگین جرم تصور کیا جائے گا ۔ اس ماہ کی 15 تاریخ کو اس ایکٹ کو گورنر نے منظوری دیدی ۔ 27 کو اے پی گزٹ میں ایکٹ کو شامل کیا گیا ۔ لا ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری پرتیبھا دیوی نے جی او ایم ایس نمبر 58 کو جاری کیا ۔ ریاست میں دن بہ دن بڑھنے والے بھیک مانگنے والے مافیا اور منظم بھیک مانگنے کو مکمل طور پر ختم کرنے اور غریبوں کی بازآبادکاری کے مقصد سے لایا گیا ۔ اس ایکٹ کو محکمہ بہبود اور پولیس کے ساتھ مل کر لاگو کیا گیا ۔ بھیک مانگنے والوں کے خلاف حکومت کے اقدام کے بعد عوام میں کافی حد تک راحت ملی ہے ۔ کیوں کہ بھیک مانگنے والے اکثر ہجومی علاقوں ، ہوٹلوں ، ریستورانوں اور دیگر مقامات پر اور ٹریفک سگنلس پر بڑے پیمانے پر مافیا چلا رہے تھے ۔۔ ش