آندھرا پردیش میں دسہرہ تعطیلات کے شیڈول میں تبدیلی

   

امراوتی 19 ستمبر ( سیاست نیوز ) آندھرا پردیش حکومت نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے ریاست میں دسہرہ تعطیلات کے شیڈول میں تبدیلی کردی ہے ۔ ریاستی وزیر تعلیم نارا لوکیش نے تبدیل شدہ شیڈول کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ابتداء میں حکومت نے 24 ستمبر تا 2 اکٹوبر دسہرہ تعطیلات کا اعلان کیا تھا تاہم اب اس میں تبدیلی کردی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تعطیلات میں دو دن کا اضافہ کردیا گیا ہے اور دسہرہ کی تعطیلات کا 22 ستمبر سے آغاز ہوگا اور یہ تعطیلات 2 اکٹوبر تک جاری رہیں گی ۔ کہا گیا ہے کہ اس تبدیلی کے بعد آندھرا پردیش میں طلباء و طالبات کو جملہ 11 دن کی تعطیلات رہیں گی جبکہ سابقہ شیڈول کے مطابق 9 دن کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا ۔ کہا گیا ہے کہ اساتذہ کی جانب سے درخواستوںکو دیکھتے ہوئے حکومت نے تعطیلات کے شیڈول میں تبدیلی کی ہے اور دو دن اضافی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے ۔ وزیر تعلیم نارا لوکیش نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس کا اعلان کیا اور کہا کہ انہوں نے محکمہ تعلیم کے عہدیداروں کے ساتھ مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے ۔