آندھرا پردیش میں دینی مدارس کے ذمہ داروں کا اجلاس

   

وجئے واڑہ ۔ 8 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ) : جناب امجد باشا نائب وزیر اعلیٰ و وزیر اقلیتی بہبود آندھرا پردیش کے ساتھ آج سرکاری امداد یافتہ مدارس کے ذمہ داران اور رابطہ مدارس اسلامیہ آندھرا پردیش کے علماء کرام کی میٹنگ ہوئی جس میں علماء کرام نے مدرسہ بورڈ کے قیام کی مضرت رسانی کی وضاحت کی ۔ اور اکابر کی ہدایات کا خلاصہ پیش کیا اور اپنا موقف پیش کیا کہ ہم ذمہ داران مدارس مدرسہ بورڈ کی تجویز قبول نہیں کریں گے ، تو نائب وزیراعلی نے کہا ہم مدرسہ بورڈ نہیں بنائیں گے ۔ البتہ مدرسہ ویلفیر سوسائٹی کی تشکیل دیں گے اور ایس ایس اے سے وابستہ مدارس کو سرکاری اسکیموں سے استفادہ کا موقع دیں گے ۔ باقی مدارس پر کسی طرح کا لزوم نہیں ہوگا ۔ اس موقعہ پر رابطہ مدارس اسلامیہ آندھرا پردیش کی جانب سے وزیر اعلی جناب جگن موہن ریڈی کو نائب وزیراعلی جناب امجد باشا کے توسط سے ایک میمورنڈم بھی پیش کیا گیا ۔۔