آندھرا پردیش میں سڑک حادثہ۔ ماں اور دو بیٹے جاں بحق

   

حیدرآباد ۔ 16 فبروری (سیاست نیوز) آندھراپردیش میں خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایک کار حیدرآباد سے پرکاشم جارہی تھی کہ تیز رفتار گیس ٹینکر بے قابو ہوگئی اور کار پر گر پڑی جس سے کار میں سوار ماں اور دو جوان بیٹے برسر موقع جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ ٹینکر ڈرائیور کو نیند آنے سے یہ حادثہ پیش آیا۔ 50 سالہ شیخ نجمہ اور ان کے دو بیٹے شیخ نوراللہ 26 سالہ اور شیخ حبیب اللہ 24 سالہ کی موت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے نعشوں کو دواخانہ منتقل کردیا اور حادثہ کی تحقیقات شروع کردی۔ش