حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ریاست آندھرا پردیش میں سیلاب اور حادثات کے سلسلے کی وجہ سے پولیس اور ٹریفک اہلکاروں کو الرٹ کردیا ہے ۔ وجئے واڑہ میں سڑکیں تالاب میں تبدیل ہورہے ہیں ۔ جس پر ٹریفک کو روکنے کے لیے ٹریفک پولیس اہلکار پلے کارڈز تھامے ہوئے سڑک پر ٹھہرے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ جس میں لکھا گیا ہے کہ ’ یہاں کوئی گڈھا نہیں ہے ‘ ۔ کولکتہ ، چینائی قومی شاہراہ ہلکی بارش کی وجہ سے وجئے واڑہ کے قریب پرسادمپاڈو ، راما پرپیاڈو گاؤں کے قریب تالاب میں تبدیل ہورہی ہے ۔ جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہے اور گاڑی چلانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ منگل کو ہونے والی بارش کی وجہ سے پوری سڑک میں پانی بھر گیا ۔ جب گاڑی چلانے والے پانی میں کوئی گڑھا دیکھے بغیر آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے تھے ایک پولیس اہلکار پلے کارڈ تھامے ہوئے تھا جس پر لکھا گیا کہ ’ یہاں کوئی گڈھا نہیں ہے ۔ آپ سکون کے ساتھ گاڑی چلا سکتے ہیں ‘ ۔ جس کے بعد مسافرین اپنے سفر کو آسانی سے جاری رکھے ہوئے تھے ۔۔ ش