آندھرا پردیش میں سی پی آئی (ایم) کے کووڈ کیئر سنٹرس سے غریب عوام کو راحت

   

امراوتی ۔ آندھرا پردیش میں سی پی آئی (ایم) نے اپنے کئی دفاتر اور محاذی تنظیموں کی عمارتوں کو کووڈ کیئر سنٹرس میں تبدیل کردیا ہے جس کے نتیجہ میں ریاست کے غریب عوام کو بڑی راحت ملی ہے۔ پارٹی سے وابستہ مقامی ڈاکٹرس کووڈ کیئر سنٹرس پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ تمام اضلاع میں تقریباً 30 تا 40 ایسے سنٹرس قائم کئے گئے ہیں۔ پارٹی قائدین اور کارکن کووڈ کیئر سنٹرس کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ غریب افراد خاص طور پر پارٹی سے وابستہ ایسے افراد جو کورونا سے متاثر ہوئے ہیں انہیں آئیسولیشن کے علاوہ دیگر سہولتیں بھی فراہم کی جارہی ہیں جن میں بیشتر کا تعلق غریب خاندانوں سے ہے۔