آندھرا پردیش میں ماہانہ پنشن کی رقم 2500 کردی گئی

   

حیدرآباد۔/2 جنوری، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے آندھرا پردیش میں نئے سال سے پنشن کی رقم میں اضافہ کرکے 1570 کروڑ کی اجرائی عمل میں لائی ۔ ماہانہ 2 ہزار پنشن کو بڑھا کر 2500 کردیا گیا ۔ چیف منسٹر نے گنٹور میں ایک پروگرام میں شرکت کی اور نئے سال کے تحفہ کے طور پر پنشن میں اضافہ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2019 میں عوام سے جو وعدے کئے تھے ان کی تکمیل کی جارہی ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ 62 لاکھ استفادہ کنندگان کو اسکیم سے فائدہ ہوگا۔ ر