آندھرا پردیش میں متحدہ ریاست احتجاج کے مقدمات سے دستبرداری

   

حیدرآباد۔7 فروری (سیاست نیوز) حکومت آندھرا پردیش نے غیرمتوقع فیصلہ میں متحدہ آندھرا پردیش جدوجہد میں شامل جہد کاروں کے خلاف درج مقدمات سے دستبرداری اختیار کرنے کی محکمہ پولیس کو ہدایت دی۔ کہا گیا ہیکہ محکمہ داخلہ نے آج احکامات جاری کرکے ان احکامات سے متعلق کارروائی کرنے کی ڈی جی پی آندھرا پردیش کو ہدایت دی ۔ ان احکام کے ذریعہ ریاست بھر میں مختلف پولیس اسٹیشنوں میں متحدہ آندھرا پردیش جدوجہد کے جہد کاروں کے خلاف درج تمام کیسیس سے دستبرداری اختیار کرلینے کی پرنسپال سیکریٹری محکمہ داخلہ اے پی اے آر انورادھا نے ڈائرکٹر جنرل پولیس آر پی ٹھاکر کو مشورہ دیا۔