حیدرآباد۔/31 مئی، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں مجالس مقامی کی مخلوعہ نشستوں پر انتخابات کیلئے اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کیا ہے۔ مغربی گوداوری ضلع کے ضلع پریشد چیرپرسن کے علاوہ ریاست میں مختلف اضلاع میں مخلوعہ ایم پی پی، وائس ایم پی پی، اُپ سرپنچ، کوآپشن ممبرس کے عہدوں کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔ 8 جون تک انتخابی عمل مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ر