حیدرآباد یکم جنوری : ( سیاست نیوز) : حکومت آندھرا پردیش نے سال نو کے آغاز پر مختلف محکمہ جات میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے اور مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات آندھرا پردیش پبلک سرویس کمیشن کو فراہم کرکے تقررات سے متعلق عملی اقدامات کی ہدایات دی ہے ۔ آندھرا پردیش پبلک سرویس کمیشن نے گورنمنٹ پالی ٹکنیک کالج لکچرارس ، گورنمنٹ ڈگری کالج لکچرارس ، فشریز ڈیولپمنٹ آفیسرس ، اسسٹنٹ انسپکٹرس فشریز ، ڈپٹی ایکزیکٹیو انفارمیشن انجینئرس ‘ اطلاعات و تعلقات عامہ میں مخلوعہ 771 جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے اعلامیہ جاری کیا ۔ محکمہ جات اور جائیدادوں کی تفصیلات کیلئے کمیشن کی ویب سائیٹ psc.ap.gov.in ملاحظہ کیا جاسکتا ہے ۔