آندھرا پردیش میں مچھیروں کیلئے مالیاتی راحت کی اسکیم کا آغاز

   

امراوتی 21 نومبر ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج وائی ایس آر متسیاکارا بھروسہ اسکیم شروع کی جو مچھیروں کیلئے ہے ۔ یہ اسکیم عالمی یوم سمکیات کے موقع پر جاری کی گئی ۔ اس اسکیم کے تحت 21 سے 60 سال عمر کے درمیان والے 1,32,332 مچھیروں کو ہر سال اپریل سے جون کے درمیان سمندر میں جانے کی پابندی کے دوران دس ہزار روپئے کی مالیاتی راحت فراہم کی جائیگی ۔ اس کے علاوہ ڈیزل پر سبسڈی میں بھی اس اسکیم کے تحت اضافہ کردیا گیا ہے ۔ اب اس اسکیم کے تحت ہر لیٹر ڈیزل پر 9 روپئے کی سبسڈی فراہم کی جائیگی جبکہ پہلے یہ 6 روپئے تھی ۔ چیف منسٹر نے آج اس اسکیم کا مشرقی گوداوری ضلع کے ممڈی ورم میں افتتاح انجام دیا ۔