شعبہ کو فروغ دینے حکومت کے مختلف اقدامات ، وزیر سیاحت
وشاکھاپٹنم ۔ آندھرا پردیش میںنئی سیاحتی پالیسی تیار کر رہی ہے جس کا مقصد اس شعبہ میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور سیاحتی تنظیموں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔ وزیر سیاحت اے سرینواس راو نے یہ بات بتائی ۔ آندھرا پردیش کی سیاحتی پالیسی 2020-25 کی یہاں میڈیا کانفرنس میںاجرائی عمل میں لاتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ریاست میںقدرتی وسائل کی بہتات ہے اور یہاںمندروں کی سیاحت ‘ ماحولیاتی سیاحت ‘ دریائوں کی سیاحت اور تفریحی سیاحت کے مواقع دستیاب ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی سیاحوں کو ترجیح دی جائے گی اور یہ کوشش کی جائے گی کہ ریاست میں فائیو اسٹار اور سیون اسٹار ہوٹلیں قائم کی جائیں۔ حکومت اس سلسلہ میںاراضی الاٹ کرنے کے علاوہ دوسری مراعات بھی فراہم کرے گی ۔ لیز کی مدت کو موجودہ 66 برس سے توسیع دیتے ہوئے 99 برس کیا جائیگا اور اسٹامپ ڈیوٹی کو دو فیصد سے ایک فیصد تک گھٹادیا جائیگا ۔ تمام کاموں کی منظوری شفاف انداز میںدی جائے گی اور انہیں 30 تا 90 دن میںکلئیر کردیا جائیگا اور کرپشن کی گنجائش ختم کردی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ سیاحت کے شعبہ کو دوبارہ فعال و متحرک بنانے 200 کروڑ روپئے سے ایک ری اسٹارٹ پیاکیج بھی تیار کیا گیا ہے ۔
