حیدرآباد۔ آندھرا پردیش حکومت نے وظیفہ کی رقم میں اضافہ کا اعلان کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ریاست آندھرا پردیش حکومت کی جانب سے وائی ایس آر پنشن کانوکا اسکیم کے تحت موجودہ 2,250 روپئے رقم میں اضافہ کرکے 2,500 روپئے کیا گیا ہے اور اضافہ رقم وظیفہ یابوں کو آئندہ ماہ سے ادا کی جائے گی۔ یاد رہے کہ چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے انتخابی وعدہ کیا تھا اور اس فیصلہ کو ان کے انتخابی وعدہ کی تکمیل بتایا جارہا ہے۔