وجئے واڑہ:آندھرا پردیش میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبا ء مسلسل سنگین صورت اختیار کرتی جارہی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10,418 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر تقریبا5.28 لاکھ ہوگئی لیکن فکرمندی کی بات یہ ہے کہ سرگرم معاملوں میں پھر سے اضافہ درج کیا گیا ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ریاست میں نئے معاملوں کے مقابلے میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد کم رہی جس کی وجہ سے سرگرم معاملوں میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ریاست میں سرگرم معاملوں کی تعداد بڑھ کر 97 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق اس دوران کورونا انفیکشن سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 527512 ہوگئی۔ اس دوران 9,842 اور مریضوں کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہوئے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 425607 ہوگئی۔اس مدت میں 43 مزید اموات سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4,530 ہوگئی ہے۔