وجئے واڑہ۔آندھرا پردیش میں کورونا وبا تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے اورگزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10,128 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد چہارشنبہکو بڑھ کر 1.86 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1,86,461 ہوگئی۔ اس دوران 77 اور لوگوں کی اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,681 ہوگئی ہے۔اس مدت میں 8,729 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 1,04,354 ہوگئی ہے۔
