آندھرا پردیش میں کورونا متاثرین کی تعداد 6 ہزار سے متجاوز

   

امراوتی 14 جون ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کے پھیلاو میں شدت کا سلسلہ جاری ہے اور آج ایک دن میں کورونا کے 294 نئے پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان تازہ متاثرین کے ساتھ جملہ متاثرین کی تعداد 6000 کے پار ہوگئی ہے ۔ ریاستی حکومت کے اعداد و شمار کے بموجب جملہ دس دن میں ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد میں 2040 کا اضافہ درج کیا گیا ہے ۔ سرکاری بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں پازیٹیو کیسوں کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور صحتیاب ہونے والے مریضوں کے تناسب میں کمی آئی ہے ۔ ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ اب تک جملہ 3.316 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا اور 2748 ایکٹیو کیسیس ہیں۔