آندھرا پردیش میں کورونا کا خوف دیڑھ لاکھ تنخواہ

   

صرف 15 دن کی ڈیوٹی ، پھر بھی سرکاری ڈاکٹرس ڈیوٹی نہیں کررہے ہیں
حیدرآباد :۔ جان سب کو پیاری ہوتی ہے ۔ آندھرا پردیش میں کورونا کے بڑھتے کیسیس کے دوران سرکاری ڈاکٹرس کورونا کے مریضوں کے علاج سے گریز کررہے ہیں ۔ حالانکہ حکومت نے انہیں ماہانہ دیڑھ لاکھ تنخواہ مقرر کی ہے اور مہینے میں صرف 15 دن یومیہ 8 گھنٹے ڈیوٹی رکھی ہے ۔ بعض ڈاکٹرس تو ہنگامی طبی خدمات کے لیے فون کالس کا بھی جواب نہیں دے رہے ہیں ۔ نئے ڈاکٹرس تقرر نامے وصول کرچکے ہیں لیکن کوئی ڈیوٹی پر نہیں آرہا ہے ۔۔