حیدرآباد۔ آندھرا میں کورونا کا شکار دو مریضوں نے خودکشی کرلی۔ وشاکھاپٹنم میں کنگ جارج ہاسپٹل کی چوتھی منزل سے ایک مریض نے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مریض خصوصی نگہداشت ڈپارٹمنٹ میں تھا اور آئندہ چند دنوں میں صحت کے امکانات تھے تاہم مریض نے ذہنی تناؤ کے تحت خودکشی کرلی۔ حکام نے مریض کی شناخت ظاہر نہیں کی ۔ دوسرا واقعہ مغربی گوداوری میں پیش آیا جہاں 27 سالہ کورونا پازیٹیو مریض نے خودکشی کرلی۔ مل ملازم کا کورونا ٹسٹ پازیٹیو آیا تھا جسکے بعد وہ اپنے گاؤں واپس ہوگیا۔ احباب و رشتہ داروں کے رویہ سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی۔