آندھرا پردیش میں کورونا کے مزید48 کیسس

   

حیدرآباد13مئی (سیاست ڈاٹ کام) اے پی میں کورونا وائرس کے 48نئے مثبت معاملات درج ہوئے ہیں۔اس تلگوریاست میں روز بروز اس وبا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتاجارہا ہے ۔محکمہ صحت کی جانب سے بدھ کو نئے معاملات کے سلسلہ میں بلیٹن جاری کیاگیا ہے ۔نئے معاملات کے ساتھ ہی کورونا وائرس کے مریضوں کی ریاست میں تعداد بڑھ کر2137تک جاپہنچی۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران یہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔سب سے زیادہ معاملات گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع گنٹورمیں درج کئے گئے ہیں۔اس ضلع میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 12افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ دوسرے نمبر پر ضلع چتوررہاجہاں 11 معاملات کورونا وائرس کے درج کئے گئے ہیں۔تیسرے نمبر پر ضلع کرنول رہا جہاں 7 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں ۔اضلاع مغربی گوداوری ، وجیا نگرم، وشاکھا پٹنم، سریکاکلم، پرکاشم ، نیلور ، کڑپہ میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوئی بھی نیامعاملہ درج نہیں ہوا ہے جبکہ بہ حیثیت مجموعی 591معاملات کے ساتھ سب سے آگے ضلع کرنول ہے ۔دوسرے نمبر پر ضلع گنٹور ہے جہاں 399معاملات درج کئے گئے ہیں۔