آندھرا پردیش میں کورونا کے 12,634 نئے کیس ‘ 69 اموات

   

امراوتی ۔ آندھرا پردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 12,634 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ریاست میں جملہ 69 اموات بھی واقع ہوئی ہیں۔ 4,304 افراد کو صحتیاب ہونے پر دواخانوں سے ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔ اب تک ریاست میں اس مرض سے 9,36,143 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں فی الحال 89,732 ایکٹیو کیس ہیں ۔ محکمہ صحت کے ایک بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی ۔ آندھرا پردیش میں بھی گذشتہ چند دنوں سے کورونا میں شدت پیدا ہوگئی ہے ۔