آندھرا پردیش میں کورونا کے 12,926 نئے کیس

   

حیدرآباد 22 جنوری ( سیاست نیوز ) آندھرا پردیش میں کورونا کے واقعات میں زبردست اضافہ ہورہا ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 12,926 کورونا کے نئے کیس درج ہوئے اور 6 اموات ہوئی ہیں ۔ ریاست میں جملہ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 21,66,194 لاکھ تک پہونچ گئی اور مرنے والوں کی تعداد 14,538 ہوگئی ۔ محکمہ صحت کے بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں میں43,763 ٹسٹ کئے گئے اور 3913 متاثرین کو صحت مند ہونے کے بعد ڈسچارج کیا گیا ۔ آندھرا پردیش میں کورونا کے سرگرم کیسیس کی تعداد 73,143 ہے ۔ سب سے زیادہ ضلع وشاکھا پٹنم میں 1959 نئے کیس درج ہوئے ۔