آندھرا پردیش میں کورونا کے 14440 نئے کیس، 4 اموات

   

حیدرآباد۔/23 جنوری، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں کورونا کیسس میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14440 کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 4 اموات واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 46650 کورونا ٹسٹ کئے گئے۔ وشاکھاپٹنم، پرکاشم، گنٹور اور مشرقی گوداوری میں کورونا سے ایک، ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔ 3969 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ ریاست میں ایکٹیو کیسس کی تعداد 83610 ہے۔ وشاکھاپٹنم ضلع میں سب سے زیادہ 2258 کیسس منظر عام پر آئے جبکہ اننت پور 1534، گنٹور 1458 ، پرکاشم 1399 ، کرنول 1238 ، چتور 1198، مشرقی گوداوری 1012، نیلور 1103 ، کڑپہ 788 ، کرشنا 304 ، سریکا کولم 921 ، وجیا نگرم 614 اور مغربی گوداوری میں 613 کیسس منظر عام پر آئے۔ر