آندھرا پردیش میں کورونا کے 1557 نئے کیس

   

امراوتی ۔ 29 اگسٹ : آندھرا پردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1557 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ اب تک ریاست میں جملہ متاثرین کی تعداد 20,12,123 ہوگئی ہے جبکہ 18 اموات بھی ہوئی ہیں۔ ریاست میں جملہ مہلوکین کی تعداد 13,825 تک جا پہونچی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ کرشنا ضلع میں چار اور چتور ‘ گنٹور اور نیلور میں تین تین کے علاوہ پرکاشم اور وشاکھا پٹنم میں دو دو اموات ہوئی ہیں۔