آندھرا پردیش میں کورونا کے 1747 نئے کیس ‘ 14اموات

   

امراوتی ۔ آندھرا پردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1747 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مزید 14 اموات بھی ہوئی ہیں۔ ریاست میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 13,224 ہوگئی ہے ۔اس دوران جمعہ کو جملہ 2365 افراد کے کورونا سے صحتیابی کی بطی اطلاع ہے ۔ اب تک جملہ 19,14,177 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں اور فی الحال ریاست میں ایکٹیو کیسوں کی تعداد 22,939 رہ گئی ہے ۔ ریاست میں صحتیابی کی شرح میں اضافہ اور اموات کی شرح میں کمی ہوئی ہے ۔ ضلع واری ڈاٹا کے اعتبار سے چتور میں سب سے زیادہ 283 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ نیلور میں 239 کیس رپورٹ ہوئے ۔