امراوتی ۔ آندھرا پردیش میں آج ایک دن میں کورونا کے سب سے زیادہ 1,813 نئے پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس سے اب تک ریاست میں جملہ متاثرین کی تعداد 27,235 ہوگئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اننت پور ضلع میں ایک دن میں سب سے زیادہ 311 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ چتور سے 300 کیس آئے ہیں۔ کرنول اور اننت پور اضلاع میں کورونا متاثرین کی تعداد فی کس تین ہزار سے بھی زیادہ ہوگئی ہے ۔