آندھرا پردیش میں کورونا کے 1843 نئے کیس‘ 12 اموات

   

امراوتی ۔ آندھرا پردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1843 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور 12 اموات ہوئی ہیں۔ ریاست میں اب تک متاثرین کی تعداد 19,48,592 اور مہلوکین کی تعداد 13,209 تک جا پہونچی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں جملہ 2199 افراد صحتیاب ہوئے ہیں اور اب ریاست میں ایکٹیو کیسوں کی تعداد 24,571 رہ گئی ہے ۔ ریاست میں صحتیابی کی شرح میں اضافہ اور اموات کی شرح میں کمی ہوئی ہے ۔