آندھرا پردیش میں کورونا کے 19,412 نئے کیس‘ 61 اموات

   

امراوتی ۔ آندھرا پردیش میں کورونا کے مزید 19,412 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران حکام کی جانب سے ریاست بھر میں جملہ 98,214 کورونا معائنے کئے گئے ہیں۔ ان میں جملہ 19,412 افراد پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جملہ 61 افراد کی کورونا سے موت بھی واقع ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ ریاست بھر میں جملہ 11,579 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں جنہیں ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔ ریاست میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 8,053 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں اب 1,30,752 ایکٹیو کیس موجود ہیں۔ ریاست کے 13 کے منجملہ 10 اضلاع میں ایک ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ۔