آندھرا پردیش میں کورونا کے 20,065 نئے کیس ‘ 96 اموات

   

امراوتی ۔ آندھرا پردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 20,065 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ اس مدت میں 96 اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔ گذشتہ سال پہلی لہر کے دوران ایک دن میں سب سے زیادہ 97 اموات ہوئی تھیں اور اس سال 96 اب تک کی سب سے زیادہ اموات ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں جملہ 1.72 کروڑ معائنے کئے گئے ہیں جن میں 12,65,439 افراد متاثر پائے گئے ۔ ریاست میں 10,69,432 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ اب تک کے مرنے والوں کی تعداد 8,615 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں جملہ 1,87,392 ایکٹیو کیس ہیں۔ کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں جملہ 1,01,571 ٹسٹ کئے گئے جن میں 19.75 فیصد متاثر پائے گئے ہیں۔