امراوتی ۔ آندھرا پردیش میں جمعہ کو کورونا کے 2209 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس سے ریاست میں جملہ متاثرین کی تعداد 19,78,350 ہوگئی ہے ۔ اس کے علاوہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 22 اموات بھی ہوئی ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 13,490 ہوگئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اس وقفہ کے دوران ریاست میں جملہ 1896 افراد صحتیاب ہوئے ہیں اور اب تک صحتیاب افراد کی تعداد 19,44,267 ہوگئی ہے ۔ فی الحال ریاست میں ایکٹیو کیسوں کی تعداد 20,593 ہے ۔مشرقی گوداوری میں سب سے زیادہ 438 کیس رپورٹ ہوئے ۔