امراوتی ۔ آندھرا پردیش میں کورونا کے جملہ 2252 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن سے اب تک کے متاثرین کی تعداد 19,54,765ہوگئی ہے ۔ اس کے علاوہ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 15 اموات بھی ہوئی ہیں۔ اب تک مرنے والوں کی تعداد 13,256 ہوگئی ہے ۔محکمہ صحت کے بلیٹن میں بتایا گیا کہ جملہ 2440 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
