حیدرآباد/25 فروری( سیاست نیوز ) آندھرا پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 280 کیس منظر عام پر آئے جبکہ 2 اموات ہوئیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 18915 ٹسٹ کئے گئے۔ چتور اور نیلور میں کورونا سے 2 افراد کی اموات واقع ہوئی ہیں۔ 496 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ ایکٹیو کیسس کی تعداد 4709 درج کی گئی ہے۔ اننت پور میں 44 کیسس منظرِ عام پر آئے جبکہ چتور 16 ، مشرقی گوداوری 44 ، گنٹور 28 ، کرشنا 18 ، پرکاشم 40 ، وشاکھاپٹنم 34 اور مغربی گوداوری میں 38 کیسس منظر عام پر آئے۔ر