امراوتی ۔ آندھرا پردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3175 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ جملہ 94,595 ٹسٹ کئے گئے تھے ۔ اب تک ریاست میں جملہ 19,02,923 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں 29 اموات ہوئی ہیں۔ اس طرح اب تک مرنے والوں کی تعداد 12,844 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں صحتیابی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور جملہ 3692 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ جملہ صحتیاب افراد کی تعداد 18,54,754 ہوگئی ہے جبکہ ایکٹیو کیسوں کی تعداد 35,325 رہ گئی ہے ۔ مشرقی گوداوری میں زیادہ 662 کیس جبکہ چتور میں 473 اور مغربی گوداوری میں 398 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔