آندھرا پردیش میں کورونا کے 335 نئے کیس، 3 اموات

   

حیدرآباد۔/20 فروری، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوںکے دوران کورونا کے 335 کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 3 اموات واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 19241 کورونا ٹسٹ کئے گئے۔ کرشنا، چتور اور مغربی گوداوری میں ایک، ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔ 936 افراد کورونا سے صحت یابہوئے جبکہ ایکٹیو کیسوں کی تعداد 6754 درج کی گئی ہے۔ر