امراوتی ۔ 24 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) آندھرا پردیش میں کورونا کے 400 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ چار اموات کی بھی اطلاع ہے ۔ ریاست میں اب تک کورونا متاثرین کی تعداد 20,63,577 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی بھی 14,343 ہوگئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ چتور ‘ کرشنا اور وشاکھاپٹنم کے علاوہ گنٹور میں ایک ایک موت ہوئی ۔ تلنگانہ میں جملہ 516 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیںجس کے بعد صحتیاب افراد کی تعداد 20,44,132 ہوگئی ہے ۔ ایکٹیو کیس 5102 ہیں۔
