امراوتی 8 مئی ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش میں ہاٹ اسپاٹس کے علاوہ بھی کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ آج کورونا کے 54 نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ تین اموات کی بھی اطلاع ہے ۔ اس طرح ریاست میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 41 ہوگئی ہے اور جملہ کورونا مریضوں کی تعداد 1,887 تک جا پہونچی ہے ۔ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 مریضوں کو ڈسچارج بھی کیا گیا ہے ۔ اب تک ڈسچارج مریضوں کی تعداد 842 بتائی گئی ہے ۔ اب 1,004 ایکٹیو مریض ریاست میں موجود ہیں۔ اننت پورم ضلع سے 16 نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ وشاکھا پنم میں 11 نئے مریضوں کا پتہ چلا ہے ۔ کرنول سے دو نئے کیسوں کا پتہ چلا ہے جبکہ گنٹور و کرشنا میں بھی یہ تعداد کم رہی ۔