آندھرا پردیش میں کورونا کے 6,224 نئے پازیٹیو کیس

   

امراوتی ۔ آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کے 6,224 نئے پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن کے نتیجہ میں ریاست میں اب تک اس وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7,13,014 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 60 لاکھ سے زائد نمونوں کی جانچ ہوئی ہے ۔ ریاستی حکومت کے بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 7,798 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔ اب تک ریاست میں صحتیاب افراد کی تعداد 6,51,791 ہوگئی ہے ۔ علاوہ ازیں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 41 افراد کورونا سے فوت بھی ہوئے ہیں اور اب تک ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 5,941 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں مزید ایکٹیو کیس 55,292 ہیں۔ بلیٹن میں ادعا کیا گیا ہے کہ آندھرا پردیش وائرس پھیلنے کی شرح میں قدرے کمی درج کی گئی ہے ۔